Home Uncategorized ‎بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو مثبت اقدام قرار دیدیا

‎بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو مثبت اقدام قرار دیدیا

Share
Share

‎ واشنگٹن: امریکی معاشی جریدے بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو پاکستان کی معیشت اور آئی ایم ایف سے ڈیل کے لیے مثبت قدم قرار دیا۔

‎بلومبرگ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستان کے نئے وزیر خزانہ کے نام میں تھی۔ جے پی مارگن کے سابق بینکر اور ٹیکنوکریٹ محمد اورنگزیب کے وزیر خزانہ بننے پر سرمایہ کاروں نے خوشی اور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

‎رپورٹ میں محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی تعیناتی پاکستان کو درپیش چیلنجزکو حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

‎بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق نئے وزیر خزانہ کا ماضی بتاتا ہے کہ وہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کرتے ہوئے ریئل اسٹیٹ اور ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کریں گے اور نجکاری میں ایس آئی ایف سی کی بھرپور معاونت کریں گے۔

‎علاوہ ازیں یہ کہ پاکستان کو اگلے ماہ کے اختتام سے پہلے آئی ایم ایف پروگرام سے 1.1 بلین ڈالر کی آخری قسط کے جاری ہونے کی ضرورت ہوگی جس کے لیے نئے وزیر خزانہ کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

‎بلوم برگ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آخری قسط کے جاری ہونے کے بعد بھی پاکستان کے لیے ا?ئی ایم ایف پروگرام میں جانا ناگزیر ہوگا جس کے لیے رواں ہفتے مذاکرات شروع ہوں گے۔

‎بلوم برگ کے مطابق محمد اورنگزیب کے تجربے سے پاکستان کو آئی ایم ایف کے ساتھ 6 ارب ڈالرز ہونے والے مذاکرات میں کافی مدد ملے گی اور بطور وزیر خزانہ وہ ملک میں معاشی اصلاحات کریں گے۔

‎بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محمد اورنگزیب کی تعیناتی سے وزیراعظم شہباز شریف کی سمت اور ہدف کا پتا چلتا ہے کہ وہ ملک کو ٹھیک کرنے میں ٹیکنوکریٹس کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...