Home سیاست ‎آئی ایم ایف کی جانب سے آنے والے قرضے کو یہ چور ہڑپ کرجائیں گے، عمرایوب

‎آئی ایم ایف کی جانب سے آنے والے قرضے کو یہ چور ہڑپ کرجائیں گے، عمرایوب

Share
Share

‎اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملک کی صحیح نمائندگی بانی پی ٹی آئی کرسکتے ہیں، ہماری ان لوگوں پر کڑی نظر ہوگی ،ہم ان کا احتساب کریں گے۔ بدقسمتی سے سینیٹ الیکشن پر مختلف صوبائی اسمبلیوں میں لین دین کا بازار گرم رہا ہے۔

‎رہنما تحریک انصاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ رمضان شروع ہوا ہے، مہنگائی کا حال دیکھ لیں، ان حالات میں ایک محنت کش شخص کس طرح گزارا کرے گا؟۔

‎انہوں نے کہا کہ آنے والی گرمیوں میں بجلی کا یونٹ 90روپے تک چلا جائے گا، ان گرمیوں میں بجلی کے ریٹوں میں بڑا اضافہ ہوگا، ہمیں ڈر ہے آئی ایم ایف کی جانب سے آنے والے قرضے کو یہ چور ہڑپ کرجائیں گے۔

‎عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ملک کی صحیح نمائندگی بانی پی ٹی آئی کرسکتے ہیں، ہماری ان لوگوں پر کڑی نظر ہوگی ،ہم ان کا احتساب کریں گے۔

‎رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم حقیقی آزادی کیلئے کام کریں گیاور ہر اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، ہماری حکومت وفاق،پنجاب اور بلوچستان میں بن سکتی تھی۔

‎انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت بن چکی ہے، سندھ میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے، بدقسمتی سے سینیٹ الیکشن پر مختلف صوبائی اسمبلیوں میں لین دین کا بازار گرم رہا ہے۔

‎عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارے ممبرز چٹان کی طرح کھڑے ہوئے ہیں، ہمارے ممبرز آگ کا دریا عبور کرکے یہاں تک آئے ہیں، ہمارے ممبر بانی پی ٹی آئی کی کال پر لبیک کہیں گے۔

‎رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ محسن نقوی غیر آئینی و غیر قانونی مشیر داخلہ ہیں، غیر آئینی و غیر قانونی وزیراعظم سے سوال ہے کہاں گئی قانون کی بالادستی؟ قانون اور عدالتوں کی بالادستی ہوگی تو ملک آگے چلے گا۔

‎انہوں نے مزید کہا کہ میں تیسری بار بانی پی ٹی آئی سے ملنے آیا ہوں لیکن ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، کرپٹ حکومت روڑے اٹکا رہی ہے، یہ چاہتے ہیں ہم بانی پی ٹی آئی سے سینیٹ کی سیٹوں پر کوئی گفت و شنید نہ کرسکیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...