Home نیوز پاکستان موٹر وے ایم 2 پر بھیرہ کے قریب کھڑی گاڑی سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

موٹر وے ایم 2 پر بھیرہ کے قریب کھڑی گاڑی سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

Share
Share

اسلام آباد:موٹر وے ایم 2 پر بھیرہ کے قریب کھڑی گاڑی سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ ایک شخص بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق دوران پیٹرولنگ بھیرا کے قریب اطلاع ملی کہ ایک گاڑی سڑک کنارے کھڑی ہے، مدد کی غرض سے جب وہاں پہنچے تو گاڑی میں پانچ افراد نیم بے ہوشی کی حالت میں موجود تھے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بھیرا پہنچایا گیا۔

اسپتال میں دوران علاج چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بے ہوشی کی حالت میں لائے گئے ایک مریض کی حالت نازک ہے۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کہ لاہور کے رہائشی ہیں اور اسلام آباد کی جانب سفر کر رہے تھے۔

ڈاکٹروں کے مطابق ہلاکتوں کی وجہ فوڈ پوائزننگ ہو سکتی ہے۔ جاں بحق افراد میں 60 سالہ رومیلا، 30 سالہ مہوش، 28 سالہ ثمر اور 4 سالہ عون شامل ہیں جبکہ 30 سالہ عمر قاسم اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس اسٹیشن پھلروان، بھیرا کا عملہ بھی اسپتال پہنچ گیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...