Home Uncategorized کینیا میں کچرے دان سے بے دردی سے قتل کی گئی خواتین کی لاشوں کے ٹکڑے برآمد

کینیا میں کچرے دان سے بے دردی سے قتل کی گئی خواتین کی لاشوں کے ٹکڑے برآمد

Share
Share

نیروبی: کینیا کے دارالحکومت کی ایک کچی بستی کے کچرے دان سے 8 خواتین کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جنھیں بیدردی سے قتل کیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاشیں بری طرح گل سڑ گئی تھیں اور ہر جانب تعفن پھیل گیا تھا۔ خواتین کو بیدردی سے مارا گیا تھا اور لاشوں کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے پھینکے گئے تھے۔

خواتین کے کٹے ہوئے اعضا بوریوں میں بند تھے جب کہ دو لاشیں علیحدہ ملیں۔ خواتین کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ تاحال لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا تاہم اب تک اندھے قتل کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لاشوں کی شناخت کے لیے شہر بھر کے تھانوں سے لاپتا خواتین کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...