Home Uncategorized بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن51برس کی ہوگئیں

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن51برس کی ہوگئیں

Share
Share

ممبئی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ حسینہ عالم ایشوریا رائے بچن اپنی 51 ویں سالگرہ آج منا رہی ہیں۔

بھارتی اداکارہ کی وجہ شہرت ان کی خوبصورت اور دلکشی ہے، جس کے باعث انہوں نے سب کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے، تاہم انہیں بچن فیملی کی بہو کی ہونے کی وجہ سے بھی پہچانا جاتا ہے۔

حال ہی میں جہاں بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن سے متعلق خبریں سامنے ا?ئی تھی کہ باپ بیٹے کی اس جوڑی نے ممبئی میں ایک ہی دن میں ایک ہی عمارت میں 10 اپارٹمنٹس خرید لیے ہیں، جن کی مالیت 24 کروڑ 95 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

بچن فیملی میں باپ بیٹے کی یہ جوڑی ہی نہیں بلکہ ریئل اسٹیٹ کے معاملات میں ان کی بہو بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے بچن دبئی میں کروڑوں روپے کی جائیداد کی مالکن ہیں، جس میں جمیرہ گالف اسٹیٹس میں ایک عالیشان گھر بھی شامل ہے، جس کی قیمت تقریباً 15 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ایشوریا رائے بچن کی نیٹ ورتھ 776 کروڑ بھارتی روپے ہے، اداکارہ ایک کمرشل کے لیے 6 سے 7 کروڑ بھارتی روپے بطور معاوضہ لیتی ہیں۔

اداکارہ نے نیوٹریشن ہیلتھ کمپنی ’پوسیبل‘ میں 2021ء سے سرمایہ کاری کر رکھی ہے جبکہ ایک اسٹارٹ اپ ’امبی‘ میں بھی انہوں نے 1 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے ایک فلم کا معاوضہ 10 سے 12 کروڑ روپے لیتی ہیں، حال ہی میں تامل فلم میں جلوہ گر ہونے کے لیے بھی اداکارہ نے 10 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...