Home Uncategorized بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنیں ڈی چوک سے گرفتار

بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنیں ڈی چوک سے گرفتار

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو پولیس نے ڈی چوک سے گرفتار کرلیا۔

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈی چوک سے گرفتار کرکے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے آج اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کارکنان ڈی چوک پہنچنا شروع ہوگئے، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی احتجاج میں شرکت کے لیے ڈی چوک پہنچی تھیں جہاں سے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

علاوہ ازیں پولیس نے ڈی چوک پہنچنے والے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کیا جبکہ پولیس نے ٹولیوں کی صورت میں پہنچنے والے کارکنان کو منتشر کرنے کیلیے شیلنگ کی۔ اس کے علاوہ فیض آباد اور مری روڈ پر پیش قدمی روکنے کیلیے شدید شیلنگ بھی کی جس کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

پولیس کی جانب سے ڈی چوک سے مرد اور خواتین کارکنان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مزید مظاہرین کی حراست کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے چونگی نمبر 26 اور راولپنڈی سے بھی تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتار کیا اس کے علاوہ برہان انٹرچینج کے قریب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے قافلے پر بھی پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔

Share
Related Articles

وفاقی کابینہ میں توسیع،صدر مملکت آج نئے وفاقی وزرا سے حلف لیں گے

اسلام آباد:وفاقی کابینہ میں توسیع کے فیصلے کے تحت نئے وزرا آج...

اپوزیشن گرینڈ الائنش کا کل ہر صورت قومی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

اسلام آباد:اپوزیشن گرینڈ الائنس نے کانفرنس روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے...

گورننس کے پورے ماڈل کو بہتر بنانے کے لیے ایک نئی نسل کی ضرورت ہے، جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد:سلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا...

افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے روکے، شہباز شریف

تاشقند: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ازبکستان پاکستان کا...