Home Uncategorized لڑکیوں کو جنسی پیغامات پر باکسر عامر خان نے معافی مانگ لی

لڑکیوں کو جنسی پیغامات پر باکسر عامر خان نے معافی مانگ لی

Share
Share

لندن:انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے اہلیہ فریال سے معافی مانگ لی۔پاکستانی باکسر عامر خان نے کہا کہ غلط عادت ترک کرنے کیلئے تھراپی کرانے پر بھی غور کررہا ہوں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق باکسر عامر خان نے لڑکیوں کو جنسی پیغامات بھیجنے پر اپنی اہلیہ سے معافی مانگ لی ہے۔

پاکستانی باکسر عامر خان اعتراف کیا کہ غلط عادت ترک کرنے کیلئے تھراپی کرانے پر بھی غور کررہا ہوں۔

سابق باکسر نے ماڈل کو غلط میسیجز بھیجے تھے جس کے بعد مقامی میڈیا نے برطانیہ میں سمیرا کے ساتھ انکے رابطوں کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ازدواجی زندگی میں مشکلات سے دوچار رہنے کے باوجود عامر خان نے ماڈل سمیرا سے رابطہ رکھا، ملنے اور تصاویر بھیجنے کے پیغامات بھیجے اور ٹیٹو کی تعریف بھی کی۔

خیال رہے کہ سابق باکسر عامر خان ان دنوں اپنی اہلیہ اور 3 بچوں کے ہمراہ سیر و سیاحت کیلئے دبئی میں موجود ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...