Home Uncategorized برکس تنظیم فوجی اتحاد تھا، ہے اور نہ کبھی بنے گا، روس

برکس تنظیم فوجی اتحاد تھا، ہے اور نہ کبھی بنے گا، روس

Share
Share

ماسکو:روس کی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ برکس تنظیم نہ تو کبھی فوجی اتحاد تھا، نہ اب ہے اور نہ ہی کبھی فوجی اتحاد بنے گا۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق برکس اتحاد کے اہم ترین مقاصد میں سے ایک شفاف اور کثیرالجہتی عالمی اقتصادی نظام بنانا ہے، برکس انٹرنیشنل تنظیم بھی نہیں ہے اور نہ ہی یہ انضمام کرنے والا اسٹرکچر ہے۔

حکام کے مطابق برکس بین الریاستی تنظیم ہے جس کے تمام شرکاء مساوی حیثیت رکھتے ہیں اور اسٹریٹیجک پارٹنر ہیں، اس کی بنیاد جن ستونوں پر ہے وہ سیاست، سکیورٹی، معیشت، فنانس، کلچر اور ہیومینیٹرین تعلقات ہیں، برکس کا نیٹو سے موازنہ کیا جانا درست نہیں۔

خیال رہے کہ 2006ء میں قائم ہونے والی برکس برازیل، روس، انڈیا، چین اور ساؤتھ افریقا پر مشتمل ہے، مصر، ایتھیوپیا ایران، امارات اور سعودی عرب بھی اس کے رکن ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...