Home سیاست بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہمارا قانونی حق ہے،اسد قیصر

بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہمارا قانونی حق ہے،اسد قیصر

Share
Share

اسلام آباد:رہنما تحریک انصاف وسابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت سےمتعلق شدید خدشات ہیں، بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہمارا قانونی حق ہے۔ 15 اکتو کو ڈی چوک میں احتجاج ابھی طے نہیں کیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی سے ڈاکٹر کی ملاقات کرائی جائے، ہمیں عمران خان کی صحت سےمتعلق شدید خدشات ہیں، بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہمارا قانونی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون کانفرنس میں آنے والے ہمارے مہمان ہیں، کانفرنس میں آنےوالےمہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی صورت احتجاج نہیں چاہتے لیکن ہمیں مجبورکیا جارہا ہے، ہمارے ایم این ایز کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، یا تو ڈکلیئرکردیں ملک میں مارشل لاء ہے، ہمارے خلاف کریک ڈاؤن روکا جائے، یہ ملک ہمارا ہے، ہم یہاں امن چاہتے ہیں۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...