Home نیوز پاکستان اپنی مرضی کا نگران وزیراعظم لے آئیں الیکشن ہوئے تو شکست آپ کا مقدر ہے،شیخ رشید

اپنی مرضی کا نگران وزیراعظم لے آئیں الیکشن ہوئے تو شکست آپ کا مقدر ہے،شیخ رشید

Share
Share

سلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، اپنی مرضی کا نگران وزیراعظم لے آئیں اپنی مرضی کے انتخابی نشان کا چناوٴ کر لیں اگر الیکشن ہوئے تو شکست آپ کا مقدر ہے۔ اسحاق ڈار کو لائیں یا اپنے کسی جگری یار کو، یہ قوم اب سب کچھ سمجھتی ہے اور وقت آنے پر درست فیصلہ کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ 15 دن رہ گئے ہیں بے شک لیپ ٹاپ کی لوٹ سیل لگا دیں یا اپنی مرضی کے مطابق نگران وزیراعظم کے اختیار کی ترمیم کروالیں، ارکین اسمبلی کو ترقیاتی کاموں کیلئے 50ارب روپے کی بجائے 100 ارب بھی جاری کریں، ووٹ ترقیاتی کاموں کا نہیں عزت نفس کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو تو مہنگائی اور بجلی کا بل مار گیا ترقیاتی کام کیا کر لیں گے، آٹا اور چینی کی مہنگائی کا پھندا ہی کافی تھا، اب بجلی کی مہنگائی کا مزید پھندہ بھی لوگوں کے گلوں میں ڈال دیا گیا ہے، وہ کون سی انڈسٹری ہے جو اس مہنگی بجلی پر چل سکتی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ 15 دن رہ گئے ہیں بے شک لیپ ٹاپ کی لوٹ سیل لگادیں بے شک اپنی مرضی کے مطابق نگران وزیراعظم کے اختیار کی ترمیم کروالیں ارکین اسمبلی کو ترقیاتی کاموں کے لیے 50ارب روپے کی بجائے 100 ارب بھی جاری کریں تو ووٹ ترقیاتی کاموں کا نہیں عزت نفس کا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ خودکشیاں، بھوک، آئین اور قانون کی بے حرمتی چادر اور چاردیواری کی تباہی حکومت کا سیاسی قبرستان بنا دے گی، آٹا، چینی، بجلی، آئین اور قانون سے کھلواڑ آپ کے 14 طبق روشن کر دے گا، جسے اللہ ختم نہ کرے اْسے کوئی ختم نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، اپنی مرضی کا نگران وزیراعظم لے آئیں اپنی مرضی کے انتخابی نشان کا چناوٴ کر لیں اگر الیکشن ہوئے تو شکست آپ کا مقدر ہے۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ 15 مہینوں میں جو ظلم وستم آپ نے سیاسی مخالفین پر ڈھائے ہیں اس کی مثال پاکستان میں کہیں نہیں ملتی، بے گناہوں سے جیلیں بھری ہوئی ہیں، جھوٹے مقدموں سے تھانوں میں انبار لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر فاشزم دہشتگردی اور لوٹ مار کا جو بازار گرم ہے یہ بازار عنقریب بند ہونے والا ہے اور عوام اپنا حق لے کر رہیں گے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...