Home سیاست آئینی ترامیم کا بل پیش کرنا قواعد و ضوابط کے خلاف ہوگا ،بیرسٹر گوہر

آئینی ترامیم کا بل پیش کرنا قواعد و ضوابط کے خلاف ہوگا ،بیرسٹر گوہر

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کا بل پیش کرنا قواعد و ضوابط کے خلاف ہوگا رات کے اندھیرے میں قانون سازی نہیں کرتے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس حکومت سے شکوہ رہا کہ رات کے اندھیرے میں قانون سازی نہیں کرتے، ہم نے ہمیشہ کہا کہ جو قانون سازی کرنی ہے اس کا طریقہ کار اپنائیں، آئین میں درج ہے قانون سازی کس طرح ہو گی قانون اور رولز آف بزنس دیکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں جب پرائیویٹ ممبر بل آتا ہے تو پہلے کمیٹی میں آتا ہے ایک ماہ قبل اجازت لی جاتی یے اور پھر ایجنڈے پر آتا ہے، اس قسم کے حکومتی بل پہلے وزارت کے ذریعے کابینہ میں جاتے ہیں، کابینہ میں منظوری کے بعد وزیراعظم کے دستخط سے آگے بڑھا جاتا ہے رولز آف بزنس 16 اور 27 کے لیے لازم ہے کہ وزارت قانون و پارلیمانی امور اسے آگے بڑھائے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ یہ عمل کابینہ کی منظوری اور وزیراعظم کے دستخط سے قبل کیا جاتا ہے مگر یہاں تو نہ کابینہ اجلاس ہوا اور نہ ہی منظوری ہوئی کہ اجلاس میں بل پیش کریں، اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ قواعد و ضوابط کے خلاف ہوگا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...