Home Uncategorized برطانیہ نے ریچھ کے لئے پاسپورٹ جاری کر دیا

برطانیہ نے ریچھ کے لئے پاسپورٹ جاری کر دیا

Share
Share

لندن:برطانیہ کے داخلہ آفس نے فکشنل کردار پیڈنگٹن بیئر کو پاسپورٹ جاری کر دیا۔ کردار کو یہ پاسپورٹ آئندہ آنے والی فلم پیڈنگٹن اِن پیرو کے بنانے والوں درخواست پر جاری کیا گیا ہے۔

فلم کے شریک پروڈیوسر روب سِلوا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے برطانوی داخلہ آفس سے رابطہ کیا اور فلم میں استعمال کے لیے پاسپورٹ کی ایک نقل کی درخواست کی۔

انہوں نے ریڈیو ٹائمز کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم سازوں نے داخلہ آفس سے نقلی پاسپورٹ کی درخواست کی ، لیکن انہوں نے پیڈنگٹن کو آفیشل پاسپورٹ جاری کردیا۔

جاری ہونے والے پاسپورٹ پر پیڈنگٹن کی تصویر ہے، جبکہ اس کا یومِ پیدائش 25 جون اور جائے پیدائش پیرو قرار دی گئی۔

روب سِلوا کا کہنا تھا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ داخلہ آفس بھی حسِ مزاح رکھ سکتا ہے۔ انہوں نے اس کو بطور ریچھ لسٹ کیا ہے۔

خیال رہے پیڈنگٹن اِن پیرو فرینچائز کی تیسری فلم ہے جو آئندہ برس جنوری کی 17 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...