Home تازہ ترین برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ نئی فری ٹریڈ ڈیل معطل کر دی

برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ نئی فری ٹریڈ ڈیل معطل کر دی

Share
Share

لندن:برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ نئی فری ٹریڈ ڈیل معطل کر دی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈلیمی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی سفیر کو فری ٹریڈ ڈیل معطلی سے آگاہ کرنے کیلئے طلب کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا غزہ میں لاکھوں شہریوں پر بھوک کا خطرہ منڈلا رہا ہے جو مکروہ عمل ہے۔ غزہ میں 11 ہفتوں سے انسانی امداد کی ناکہ بندی ظالمانہ ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اب یہ سب ختم کریں، اسرائیل کا امداد روکنا اور شراکت داروں کے خدشات کو مسترد کرنا ناقابل دفاع ہے۔
خیال رہے کہ برطانیہ، فرانس اور کینڈا نے اسرائیل کو متنبہ کیا تھا کہ انسانی امداد روکی تو ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...