Home highlight خضدار میں سکول بس کے قریب خودکش دھماکا، 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق،متعدد افراد زخمی

خضدار میں سکول بس کے قریب خودکش دھماکا، 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق،متعدد افراد زخمی

Share
Share

خضدار: خضدار میں قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب سکول بس پر دھماکے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں سکول کی بس تباہ ہو گئی، سکول بس میں سوار 3 بچے اور 2 اساتذہ جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 38 زخمی بچوں کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے بس کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم پولیس و فورسز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، مزید معلومات سامنے آنے پر میڈیا اور عوام سے شیئر کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردی میں حالیہ دنوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، کالعدم تنظیموں کے دہشتگرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں تیزی لانے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم سکیورٹی فورسز نے ان کی متعدد وارداتیں ناکام بنائی ہیں۔
ادھر وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ دشمن نے بربریت کا مظاہرہ کر کے معصوم بچوں پر حملہ کیا، سکول بس پر حملہ دشمن کی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناوٴنی سازش ہے، قوم کے اتحاد سے ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا ہے کہ جاں بحق بچوں کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق بچوں کے خاندانوں اور زخمیوں کے ساتھ ہیں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...