Home sticky post 5 برطانوی ہائی کمشنر کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کی صلاحیتوں پر بریفنگ

برطانوی ہائی کمشنر کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کی صلاحیتوں پر بریفنگ

Share
Share

اسلام آباد: برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی)کا بھی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں آفات سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری، خطرات کے تدارک اور عوامی آگاہی کے نظام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

این ڈی ایم اے حکام نے وفد کو نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے تکنیکی نظام اور صلاحیتی دائرہ کار سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کو آفات سے نمٹنے اور ممکنہ خطرات کی پیشگی تشخیص کے لیے استعمال ہونے والے ڈیجیٹل پورٹلز اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے ادارے کے قومی سطح پر آفات کے انتظام اور خطرات کے تدارک میں کلیدی کردار پر روشنی ڈالی جبکہ وفد کو 2026 کے دوران پاکستان اور دیگر ممالک کو درپیش ممکنہ خطرات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں این ڈی ایم اے کی موبائل ایپلیکیشن، پیشگی وارننگ سسٹم اور ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات کا تفصیلی جائزہ بھی پیش کیا گیا۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے آفات سے نمٹنے اور خطرات کے تدارک کے لیے این ڈی ایم اے کے جدید اور مربوط نظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ این ای او سی دنیا کے بہترین ایمرجنسی آپریشن سینٹرز میں سے ایک ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اور کلائمیٹ ریزیلینس کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...