Home سیاست برٹنی اسپیئرز نے تین ناکام شادیوں کے بعد چوتھی شادی کرلی

برٹنی اسپیئرز نے تین ناکام شادیوں کے بعد چوتھی شادی کرلی

Share
Share

نیویارک:امریکا کی مشہور گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے اپنے آپ سے ہی شادی کا اعلان کرکے اپنے پرستاروں کو حیران کردیا ہے۔

برٹنی اسپیئرز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کے لباس میں اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ”یہ اب تک کی سب سے شاندار چیز ہے”۔

انسٹاگرام پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برٹنی اسپیئرز نے شادی کا سفید گاؤن پہنا ہوا ہے اور چہرے پر دلکش نقاب ہے۔

ایک اور ویڈیو میں گلوکارہ کو سفید گاؤن اور کالے جوتوں کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جس کے کیپشن میں انہوں نے ترک اور کیکاؤس جزیرے کےلیے اپنی روانگی کا اعلان کیا۔

برٹنی اسپیئرز نے پہلی شادی 2004 میں اپنے بچپن کے دوست جیسن ایلن الیگزینڈر سے کی تھی مگر بدقسمتی سے اسی سال دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

بعد ازاں برٹنی اسپیئرز نے گلوکار کیون فیڈرلائن سے 2004 کے آخر میں شادی کی، جن سے 2007 میں ان کی طلاق ہوگئی۔

برٹنی اسپیئرز کے دوسرے شوہر سے دو بچے بھی ہیں اور ان کی حوالگی نہ ملنے سمیت دیگر قانونی مسائل اور پیچیدگیوں کی وجہ سے گلوکارہ 2008 میں ذہنی توازن کھو بیٹھی تھیں، جس وجہ سے ان کے والد کو عدالت نے ان کا قانونی سرپرست مقرر کیا تھا۔

گلوکارہ 13 سال کی طویل قانونی جنگ کے بعد 12 نومبر 2021 کو اپنے والد کی سرپرستی ختم کرانے میں کامیاب ہوئی تھیں۔ جس کے بعد انھوں نے 2021 میں اپنے سے بارہ سال چھوٹے صام اصغری سے منگنی اور بعد ازاں 2022 میں شادی کرلی تھی۔ لیکن یہ شادی بھی 14 ماہ کے عرصے میں ختم ہوگئی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...