Home sticky post 3 قومی اسمبلی میں بجٹ 2025-26 کل پیش کیا جائے گا، اسپیکر نے شیڈول منظور کرلیا

قومی اسمبلی میں بجٹ 2025-26 کل پیش کیا جائے گا، اسپیکر نے شیڈول منظور کرلیا

Share
Share

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 2025-26کےلئے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی۔وفاقی بجٹ کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔26 جون کو فنانس بل کی منظوری ایوان سے لی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق 13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا۔قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق بحث کےلئے وقت دیا جائے گا۔وفاقی بجٹ پر بحث 21 جون کو سمیٹی جائے گی۔23 جون کےاجلاس میں آئندہ سال کے مختص کردہ ضروری اخراجات پر بحث ہوگی۔24 اور 25 جون کو ڈیمانڈز،گرانٹس،کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔27 جون کو سپلیمنٹری گرانٹس سمیت دیگر امور پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔قومی اسمبلی کے شیڈول سیشن میں کسی قسم کی تبدیلی سپیکر کی اجازت سے ممکن ہوگی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...