Home Uncategorized بشریٰ انصاری کو لگتا ہے میں ان کی جگہ لے رہا ہوں، چاہت فتح

بشریٰ انصاری کو لگتا ہے میں ان کی جگہ لے رہا ہوں، چاہت فتح

Share
Share

لاہور: پاکستان کے معروف مزاحیہ گلوکار اور یوٹیوبر چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے کی گئی تنقید کا بھرپور جواب دیا۔

نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں یوٹیوبر نے کہا کہ انہیں نہیں سمجھ آتی کہ بڑے بڑے گلوکار اور اب بشریٰ باجی کیوں ان کے بارے میں بول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاید انہیں لگتا ہے کہ میں ان کی جگہ لے رہا ہوں، لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔

چاہت فتح علی خان نے بشریٰ انصاری کی کامیڈی کیرئیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی اپنے کیریئر کا آغاز مزاحیہ فن سے کیا تھا اور لوگوں کی نقل اتارنے (میمکری) میں ماہر تھیں۔

چاہت فتح علی خان نے مزید کہا کہ ان کی وجہ شہرت ان کے لکھے ہوئے گانے ہیں جنہیں لوگ پسند کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...