Home sticky post 4 بشری بی بی نے وکلاء اور انصاف لائرز فورم کی ٹیموں کو تبدیل کر دیا

بشری بی بی نے وکلاء اور انصاف لائرز فورم کی ٹیموں کو تبدیل کر دیا

Share
Share

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پارٹی کے سیاسی امور کے بعد قانونی معاملات میں بھی مداخلت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق وکلاء اور انصاف لائرز فورم کی ٹیموں کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔بشریٰ بی بی نے قاضی انور کے ذریعے ملک بھر کے وکلاء کی فہرست منگوا لی ہے۔
قاضی انور اور مشعال یوسفزئی بشریٰ بی بی کو وکلاء کے معاملات پر رپورٹ کریں گے۔بشریٰ بی بی نے قاضی انور کو کیسز پرحتمی مشاورت کا پابند بھی کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے وکلاء کو بانی پی ٹی آئی تک پیغام رسانی سے روک دیا ہے، اس ہفتے خیبر پختون خوا کے وکلاء عہدے داروں کی تبدیلیوں پر حتمی مشاورت بشریٰ بی بی سے کی گئی۔
بشریٰ بی بی نے وکلاء کے تنازعات حل کیے اور بانی پی ٹی آئی کو اس حوالے سے آگاہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ قاضی انور نے وکلاء قیادت کی خرابیوں اور مسائل پر بشریٰ بی بی کو بریف کیا تھا۔

Share
Related Articles

صدر ٹرمپ نے ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلا ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا...

بلوچستان میں شرپسند عناصر کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا انہیں معافی نہیں دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں...

خیبرپختونخوا سے کسی افغان باشندے کو زبردستی نہیں نکالوں کا، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ...