Home سیاست بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی

بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی

Share
Share

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر دی۔

بشریٰ بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے، اپیل میں احتساب عدالت کا 31 جنوری کا آرڈر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر اپیل میں ریاست اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید بامشقت اور 787 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

Share
Related Articles

وکلا ء احتجاج، پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں وکلا ء کے احتجاج کے باعث پولیس کی...

ملٹری ٹرائلز کیس،شاید سلمان اکرم راجہ چاہتے ہیں کہ ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے...

سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کامعاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر...