Home سیاست جیل میں بشریٰ بی بی کو بے جا تنگ کیا جا رہا ہے،بیرسٹر سیف

جیل میں بشریٰ بی بی کو بے جا تنگ کیا جا رہا ہے،بیرسٹر سیف

Share
Share

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ جیل میں بشریٰ بی بی کو بے جا تنگ کیا جا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو توڑنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے

 

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ با پردہ خاتون کی کیمروں کے سامنے تلاشی لے کر تضحیک کی جا رہی ہے، رات کو نیند سے جگا کر سیل کی تلاشی کے بہانے ذہنی اذیت دی جا رہی ہے، راتوں کو جگا کر بالوں کی تلاشی بھی لی جا رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو توڑنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، بشریٰ بی بی عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہیں۔

 

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ خواتین پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، پشاور کی بزرگ خاتون کو بھی گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا۔

Share
Related Articles

اپوزیشن جماعتوں کے جاری کردہ اعلامیے پر جے یو آئی نے دستخط نہیں کئے، کامران مرتضی

اسلام آباد:سینیٹر کامران مرتضی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب...

پاکستان ابو ظہبی کے درمیان بینکنگ، کان کنی، ریلویز، انفرااسٹرکچر کے ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد:پاکستان اور ابوظبی کے درمیان بینکنگ، کان کنی، ریلویز اور انفرااسٹرکچر...

وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے مزید نئے وزرا نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد:وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے مزید نئے وزرا نے حلف...