Home سیاست بشری بی بی خوش قسمت ہیں، بیڈ روم میں مزے سے شہد کھا کر قید کاٹ رہی ہیں، عظمیٰ بخاری

بشری بی بی خوش قسمت ہیں، بیڈ روم میں مزے سے شہد کھا کر قید کاٹ رہی ہیں، عظمیٰ بخاری

Share
Share

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے برسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی پر دو کیسز ثابت ہونے پر انہیں مجرم قرار دیا جاچکا ہے اور وہ خوش قسمت ہیں کہ جیل کے بجائے بیڈ روم میں مزے سے سزا کاٹ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برسٹر صاحب بشری بی بی 74 کروڑ کے تحائف چوری کرنے اور عدت میں نکاح کیس میں مجرم ثابت ہو چکی ہیں۔ پانچ سال سے بشری بی بی بنی گالہ میں ہے تب ان کی جان کو خطرہ نہیں تھا؟ اب وہ اپنے بیڈ روم میں قید ہیں تو ان کی جان کو خطرہ کیسے لاحق ہو گیا؟

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اپنے ہر جرم کا ملبہ شہباز شریف اور مریم نواز پر ڈالنے کا ڈرامہ بند کریں، پانچ سال سے پاکستانی قوم آپ لوگوں کے ہر روز نئے ڈرامے دیکھ رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز کے پاس آپ کے علاوہ اور بھی بہت کام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشری بی بی کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں ان کا حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

اس سے قبل بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ بشریٰ بی بی کی جان کو خطرہ ہے اور اگر انہیں کچھ ہوا تو شہباز شریف، مریم نواز اس کے مکمل ذمہ دار ہوں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...