Home سیاست بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز،شوکت خانم میں چیک اپ کا امکان

بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز،شوکت خانم میں چیک اپ کا امکان

Share
Share

پشاور:بانی تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہو گئی، بشریٰ بی بی کے آج شوکت خانم میں چیک اپ کرائے جانے کا امکان ہے۔
بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی کو شدید انفیکشن کے باعث کان سے خون آ رہا ہے، ان کے آج مزید ٹیسٹ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول کا آج شوکت خانم پشاور میں چیک اپ کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی 9 ماہ بعد ضمانت پر رہا ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے پہلے بنی گالہ پہنچیں اور پھر پشاور روانہ ہو گئی تھیں، بشریٰ بی بی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہاوٴس کی انیکسی میں رہائش پذیر ہیں۔

Share
Related Articles

مائنز اینڈ منرلز کا حساس معاملہ ، وفاق صوبے کے وسائل پر یکطرفہ قبضے کی کوشش کررہا ہے،مولانا فضل الرحمان

پشاور:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے...

امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد

راولپنڈی:امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔جیل ذرائع کے مطابق...

بی این پی کامستونگ میں 20 روزسے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے مستونگ لک پاس پر...