Home نیوز پاکستان چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں بشریٰ بی بی کی ملاقات

چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں بشریٰ بی بی کی ملاقات

Share
Share

اٹک: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے اٹک جیل میں انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات ہوئی ہے۔بشریٰ بی بی کو جیل انتظامیہ اپنی گاڑء میں بٹھا کر لے کر گئے۔

بشریٰ بی بی کی اٹک جیل آمد ہوئی تو پولیس ناکے پر گاڑیوں کو آدھا گھنٹہ روکا گیا۔ وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے بتایا کہ ملاقات کے لیے ہائی کورٹ اسلام آباد نے اجازت دی ہے۔

اٹک جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی تاہم پی ٹی آئی وکلاء شیرافضل، نعیم پنجوتھا اور علی اعجاز بٹر کو اجازت نہ مل سکی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد بشریٰ بی بی اٹک سے لاہور روانہ ہوگئیں۔

جیل کے باہر پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے ہائی الرٹ رہے جبکہ میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...