Home سیاست بشری بی بی کو پولیس نے 9 مئی مقدمات میں قصوروار قرار دے دیا

بشری بی بی کو پولیس نے 9 مئی مقدمات میں قصوروار قرار دے دیا

Share
Share

راولپنڈی: تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشری بی بی کو پولیس نے 9 مئی مقدمات میں قصوروار قرار دے دیا۔

پولیس نے 12 مقدمات میں بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ کیلئے درخواست دے دی، جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس درخواست پر بشریٰ بی بی کو 17 اگست کو طلب کرلیا۔

عدالت نے نیب کی انوسٹی گیشن ٹیم کو بشری بی بی کو ہفتہ صبح 8 بجے عدالت پیش حکم دیا۔ جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے عدالت کل فیصلہ کرے گی۔

پولیس کے مطابق بشریٰ بی بی سے سانحہ نو مئی کیسوں میں ابتدائی تفتیش مکمل کر لی گئی ہے جس میں وہ قصور پائی گئی، بارہ تھانوں کی پولیس کی درخواستوں کی سماعت عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

بشری بی بی کو تحریک انصاف منحرف راہنماؤں صداقت عباسی ، واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ کے بیانات پر ملزمہ نامزد کیا گیا ہے۔

عدالت نے پولیس سے ابتدائی تفتیش رپورٹ اور ملزمہ کے ملوث ہونے کے شواہد بھی مانگ لیے، بشری بی بی کو جی ایچ کیو ، گیٹ 4 ،آرمی میوزیم پر حملہ کیسوں میں نامزد کیا گیا۔

پولیس نے بشری بی بی کو مری روڈ حساس ادارے کے دفتر پر حملے، میٹرو اسٹیشن جلانے، صدر میں حساس عمارت جلانے کیس میں بھی نامزد کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں بشری بی بی کو مری روڈ، ٹیکسلا، حضرو اٹک میں بھی گھیراؤ جلاؤ توڑ پھوڑ کیسوں میں نامزد کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...