Home سیاست بشری بی بی کا اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

بشری بی بی کا اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

Share
Share

اسلام آباد:توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ بانی تحریک انصاف کی اہلیہ بشری بی بی نے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا انتظامیہ کا 31 جنوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں بشری بی بی نے موقف اختیارکیاہے کہ تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں کسی بھی عام قیدی کی طرح سزا اڈیالہ جیل میں کاٹنا چاہتی ہوں۔
بشری بی بی نے درخواست میں مزید کہاہے کہ بنی گالہ سب جیل میں منتقلی مساوی حقوق کے منافی ہے دوسرے سیاسی ورکرز جیلوں میں عام قیدیوں کے ساتھ ہیں۔

بشری بی بی نے درخواست میں مزید کہاہے کہ 31 جنوری کو صبح دس بجے سے لیکر رات نوبجے تک مجھے اڈیالہ جیل میں انتظار کروانے کے بعد سب جیل میں منتقل کیا گیا۔پوچھنے پر مجھے بتایا گیا بنی گالہ رہائش کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔

درخواستگزار بشری بی بی نے مزید کہا کہ چیف کمشنر آفس اسلام آباد کا اکتیس جنوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

Share
Related Articles

انٹرا پارٹی انتخابات کیس، پیپلزپارٹی کو جواب جمع کرانے کیلئے 12 مارچ تک کی مہلت مل گئی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات...

ملٹری کورٹس ٹرائلز کیس ،9 مئی کو حد کردی گئی، اب آپ کو بنیادی حقوق یاد آگئے ہیں، جسٹس مسرت ہلالی

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے...

آرمی چیف اور اہم حکومتی شخصیات کل ”گرین پاکستان انیشیٹو“ کے مختلف پراجیکٹس کا دورہ کریں گے

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور اہم حکومتی شخصیات کل...