لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی مسلسل کردار کشی افسوس ناک ہے، پولیس زمان پارک سے جو چیزیں اٹھا کر لے گئی اس میں کوئی ڈائری شامل نہیں تھی۔
بشریٰ بی بی کی ڈائری کے حوالے سے پروپیگنڈے پر رد عمل دیتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ہماری قانونی ٹیم کی جانب سے بھی ڈائری سے متعلق کوئی رپورٹ نہیں کی گئی ہے، بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں، سیاست میں متحرک نہیں۔
فرخ حبیب نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی مسلسل کردار کشی افسوس ناک ہے، میڈیا مضحکہ خیز من گھڑت پلانٹڈ پراپیگنڈہ سے اجتناب کرے۔