Home sticky post 2 بشریٰ بی بی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد

بشریٰ بی بی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد

Share
Share

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔
سیشن کورٹ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ اور وکیل صفائی خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت وکیل خالد یوسف چودھری نے بشریٰ بی بی کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس پر پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے اپنے ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے۔
جج افضل مجوکہ نے وکیل صفائی سے استفسار کیا کہ آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے؟ جس پر وکیل خالد یوسف چودھری نے کہا کہ آج 190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس کا فیصلہ ہے، بشری ٰبی بی نے اڈیالہ جیل جانا ہے۔
عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ عدالتی حکم پر عمل درآمد ہی نہیں کر رہے، آپ کی عبوری ضمانت کی تینوں درخواستیں خارج کی جاتی ہیں۔
یاد رہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے احتجاج پر مقدمات درج تھے۔

Share
Related Articles

ملٹری کورٹس کیس،آرمی ایکٹ میں ذکر کردہ تمام جرائم کا اطلاق فوجی افسران پر ہی ہوگا، جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے...

کراچی میں 105 ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادی

کراچی :کراچی کے ریلوے گراوٴنڈ میں 105 ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادی...

190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی :چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی...

بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاوٴنڈز کیس کا فیصلہ ایک بار پھر موٴخر

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ...