Home سیاست بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاوٴنڈ سکینڈل کیس میں عبوری ضمانت منظور

بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاوٴنڈ سکینڈل کیس میں عبوری ضمانت منظور

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاوٴنڈ سکینڈل کے کیس میں 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور ہو گئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 190 ملین پاوٴنڈ سکینڈل کے کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی گاڑی سے اتر کر احتساب عدالت گئیں اور عدالت میں حاضری لگانے کے بعد وہ واپس گاڑی میں بیٹھ گئیں۔

خیال رہے کہ بشریٰ بی بی کے وکلاء نے نیب کے بطور ملزم طلبی کے نوٹس کے پیش نظر ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

Share
Related Articles

پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر تاریک شب کو چاندنی رات بنادیا، شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت...

بھارتی جارحیت کیخلاف پوری قوم متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ...

قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی جارحیت پر پاک فوج کو جوابی کارروائی کا مکمل اختیار دیدیا

اسلام آباد:بھارتی جارحیت پر قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو جوابی...

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر بھارتی گولہ باری سے نقصان

اسلام آباد:نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر بھارتی گولہ باری کے نتیجے...