Home سیاست ‎سینیٹ کی 6 نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات ، پولنگ جاری،اہم رہنماؤ ں نے ووٹ کاسٹ کردیا

‎سینیٹ کی 6 نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات ، پولنگ جاری،اہم رہنماؤ ں نے ووٹ کاسٹ کردیا

Share
Share

‎اسلام آباد:سینیٹ کی 6 نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔وزیراعظم شہبازشریف ،محمد نواز شریف سمیت دیگراہم رہنماؤں نے ووٹ کاسٹ کردیاہے ۔

‎ سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کاعمل جاری ہے ۔

‎سینیٹ کی اسلام آباد کی ایک ، سندھ کی 2 اور بلوچستان کی 3 نشستوں پر انتخاب ہورہا ہے۔ حلف اٹھانے والے 311 ارکان قومی اسمبلی سینیٹ کی نشستوں کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔ قومی اسمبلی کے لیے ظفر اقبال کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔

‎وزیراعظم شہبازشریف ،سابق وزیر اعظم نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور محمود خان اچکزئی،پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی ،مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی انوشہ رحمان، رمیش لال، شہلا رضا اور نیلم حیدر ،سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسمیت اب تک مجموعی طور پر 210 ارکان اسمبلی ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں ۔

‎دوسری جانب ذرائع کے مطابق ایم کیوایم نے ضمنی انتخاب سے لا تعلقی کا فیصلہ کیا ہے اور ایم کیو ایم کے ارکان سینیٹ کے انتخاب میں ووٹ نہیں ڈالیں گے۔

‎سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ قومی اسمبلی ، سندھ اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی میں جاری ہے۔ نشستیں 6 سینیٹرز کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی ہیں۔
‎یوسف رضا گیلانی ، مولانا عبدالغفور حیدری، نثارکھوڑو ، جام مہتاب، پرنس احمدعمر اور سرفرازبگٹی سینیٹ سے مستعفی ہوئے ہیں۔

‎قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے الیاس مہربان اور پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ سندھ کی نشستوں پر پیپلزپارٹی کے جام سیف اللہ دھاریجو اور محمد اسلم ابڑو کا سنی اتحاد کونسل کے نذیراللہ اور شازیہ سہیل سے مقابلہ ہے۔

‎بلوچستان کی تین نشستوں پر 9 امیدوار مد مقابل ہیں۔ پیپلز پارٹی نے عبدالقدوس بزنجو، طارق حسین بگٹی اور شکیل درانی کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔
‎ن لیگ نے میر دوستین ڈومکی ، جے یو آئی نے عبدالشکور غبیزئی ، بلوچستان عوامی پارٹی نے مبین خلجی اور کہدہ بابرکو مقابلے میں اتارا ہے۔ آزاد امیدوار حیربیار ڈومکی اور سید محمود شاہ بھی قسمت آزمائی کررہے ہیں ۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...