Home سیاست کابینہ کمیٹی کی پی ٹی ڈی سی ختم کرنے کا عمل شروع کرنے کی ہدایت

کابینہ کمیٹی کی پی ٹی ڈی سی ختم کرنے کا عمل شروع کرنے کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد: کابینہ کمیٹی نے کابینہ ڈویژن کو ہدایت کردی ہے کہ پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کے حوالے سے قانونی چارہ جوئی مکمل کرکے ادارے کو ختم کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی کاروباری اداروں کا اجلاس منعقد ہوا، جہاں کابینہ ڈویژن نے پی ٹی ڈی سی اور پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان (پی سی پی) سے متعلق سمری پیش کی۔

کابینہ کمیٹی نے کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ قانونی چارہ جوئی ختم کرکے پی ٹی ڈی سی کو ختم کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے اور پی سی پی کے بورڈ کو ایس او ای کے قانون کے مطابق دوبارہ تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں پیپک کو ختم کرنے کی تجویز کی بھی منظوری دے دی اور حکام کو این سی ایل کے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے منصوبہ تیار کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

کابینہ کمیٹی نے پورٹ اتھارٹیز کی درجہ بندی سے متعلق وزارت بحری امور کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کی مزید منظوری دے دی اور بریفنگ میں کہا گیا کہ پورٹ آپریشنز پہلے ہی متعدد معاملات میں آؤٹ سورس کردیے گئے ہیں۔

کمیٹی نے پورٹ اتھارٹیز کا گورننس فریم ورک ایس او ای قانون کے مطابق کرنے کے لیے متعلقہ قوانین میں ترامیم کرنے کی بھی ہدایت کردی اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز سے متعلق نامزدگیوں کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...