Home سیاست توشہ خانہ تحائف کی مالیت کے تعین کے لئے بولیاں طلب

توشہ خانہ تحائف کی مالیت کے تعین کے لئے بولیاں طلب

Share
Share

 

اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ تحائف کی مالیت کے تعین کے لئے بولیاں طلب کر لیں۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق جیولری، گھڑیوں، کارپٹس، سجاوٹی اشیاء سمیت دیگر تحائف کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا، بولی میں حصہ لینے کے لئے درخواستیں 30 ستمبر تک طلب کی گئیں، بولی میں حصہ لینے والوں کو مختلف کیٹیگریوں کے لئے پیپرا رولز کے تحت پرکھا جائے گا۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق ایف بی آر کے متعین کردہ ویلیو کی مطابقت میں تحائف کا تعین کرنے والوں کو بالترتیب دس، پندرہ اور بیس ہزار ادا کیا جائے گا، تخمینہ کار تین دنوں میں تحائف کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے رپورٹ کابینہ ڈویژن میں جمع کرائیں گے۔

رپورٹ جمع کرانے کی تاخیر کی صورت میں یومیہ معاوضے کا ایک فیصد جرمانہ عائد ہو گا، سیکشن آفیسر توشہ خانہ کامیاب تخمینہ کار سے ایک سال کا معاہدہ کرے گا، کامیاب تخمینہ کار کے ساتھ دو ہفتوں کے نوٹس کے ذریعے معاہدے کی تنسیخ کا مجاز ہو گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...