Home Uncategorized امیر کے حکم کے بغیر بیرون ملک جاکر لڑنے کو جہاد کا نام دینا سراسر غلط فہمی ہے،افغان وزیر دفاع

امیر کے حکم کے بغیر بیرون ملک جاکر لڑنے کو جہاد کا نام دینا سراسر غلط فہمی ہے،افغان وزیر دفاع

Share
Share

کابل: افغان وزیر دفاع ملا محمد یعقوب مجاہد نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی امیر طالبان کے حکم کے بغیر جہاد کی نیت سے بیرونِ ملک جاتا ہے تو اسے جہاد کا نام دینا سراسر غلط فہمی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق ملا محمد یعقوب نے وزارت دفاع کے کمانڈروں اور مجاہدین سے خطاب میں کہا کہ امیر کے منع کرنے کے باوجود اگر مجاہدین لڑنے سے باز نہیں آتے اور جہاد کے نام پر باہر دوسرے خطے جاتے ہیں تو یہ جہاد نہیں کہلائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ امیر (امارت اسلامیہ کے قائد) کا حکم ہے اور اطاعت واجب ہے۔ اگر کوئی شخص جہاد کے مقصد کے ساتھ افغانستان سے باہر جائے تو اس شخص کے جہاد کو جہاد نہیں کہا جاتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ طالبان کے ارکان کو ایسا کوئی فعل نہیں کرنا چاہیے جس سے امارت اسلامیہ کو نقصان پہنچے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...