Home Uncategorized ‎کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے، جسٹن ٹروڈو کا بھارتیوں شہریوں کی گرفتاری پر موقف

‎کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے، جسٹن ٹروڈو کا بھارتیوں شہریوں کی گرفتاری پر موقف

Share
Share

ٹورنٹو: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں تین بھارتی شہریوں کی گرفتاری پر ردعمل میں کہا ہے کہ کینیڈا میں قانون کی بالادستی ہے۔

کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (سی بی سی) کے مطابق ٹورنٹو میں سکھ ورثہ و ثقافت کی ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا قانون کی حکمرانی والا ملک ہے جس میں مضبوط اور آزاد نظامِ انصاف ہے اور ہماری حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کا عزم رکھتی ہے۔

ٹروڈو نے کہا کہ نجر کے قتل کے کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، اس کے ساتھ ساتھ ایک اور انکوائری بھی جاری ہے جو صرف گرفتار تین افراد تک محدود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا کی سکھ کمیونٹی کے بہت سے لوگ نجار کے قتل کے بعد خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے تاہم ہر کینیڈین شہری کو ملک میں امتیازی سلوک اور تشدد کی دھمکیوں سے محفوظ اور آزاد رہنے کا بنیادی حق حاصل ہے۔

خیال رہے کہ بھارت اور کینیڈا کے تعلقات گزشتہ سال ستمبر میں شدید تناؤ کا شکار ہو گئے تھے کیونکہ ٹروڈو نے خالصتان علیحدگی پسند رہنما کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...