Home sticky post 5 کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Share
Share

اوٹاوا:جسٹن ٹروڈو کے ایک دہائی پر مشتمل اقتدار کا سفر ختم ہونے کے بعد کینیڈا کی حکمراں جماعت کے رہنما مارک کارنی نے وزیراعظم کے عہدے کے لیے حلف اٹھا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 59 سالہ مارک کارنی سیاست دان اور ایک سابق بینکر ہیں تاہم پہلی بار کوئی عوامی عہدہ سنبھال رہے ہیں۔

اس طرح مار کارنی کینیڈا کے وزیراعظم بننے والے وہ واحد شخص بن گئے ہیں جو اب تک کسی پارلیمنٹ کے رکن نہیں رہے تھے۔

مارک کرنی نے یہ عہدہ اُس وقت سنبھالا ہے جب کینیڈا کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے جس میں سے سب سے بڑا معاملہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈا کی خومختاری پر حملے ہیں۔

وزیراعظم بننے کے بعد مارک کارنی کو سال کے آخر میں ہونے والے اپنی پارٹی کے انتخابات بھی کرانا ہیں۔

یاد رہے کہ جسٹن ٹروڈو نے جنوری میں استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا جب عوامی سروے یہ ظاہر کر رہے تھے کہ لبرل پارٹی آئندہ انتخابات میں شکست کا سامنا کر سکتی ہے۔

جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد حکمراں جماعت لبرل پارٹی نے مارک کارنی کے نام کا اعلان کیا تھا۔

مارک کارنی نے 9 مارچ کو لبرل پارٹی کے رہنما کے طور پر بھاری اکثریت سے انتخاب جیتا جس کے بعد جسٹن ٹروڈو سبکدوش ہوگئے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...