Home سیاست خیبرپختونخوا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرامیدواروں پرجرمانے عائد

خیبرپختونخوا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرامیدواروں پرجرمانے عائد

Share
Share

پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف حلقوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں متعدد امیدواروں کو نوٹس جاری کیے اور جرمانے بھی عائد کردیے۔الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں جرمانہ عائد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر لوئر دیر کی کارروائی پر پی کے- 15 لوئر دیر میں آزاد امیدوار ہمایوں خان پر 50 ہزار روپے، پی کے-7 لوئر دیر میں آزاد امیدوار محبوب شاہ کو 50 ہزار روپے اور چئیرمین ویلیج کونسل گل آباد لوئر دیر مراد رحمان کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

ان امیدواران کو جرمانے 29 جنوری تک جمع کرکے چالان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر پشاور کی کارروائی پر حلقہ پی کے-79 پشاور میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جلال خان کو 5 ہزار روپے، پی کے- 73 پشاور میں پی ٹی آئی پی کے امیدوار ارباب وسیم حیات کو 5 ہزار روپے، پی کے-73 پشاور میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار عبدالحسیب کو 5 ہزار روپے اور چئیرمین نیبرہڈ کونسل بہاری کالونی حاجی محمد اسماعیل پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے اور ان امیدواروں کو جرمانہ 29 جنوری تک جمع کرکے چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کی جانب سے متعدد امیدواروں پر جرمانے عائد کیے اور نوٹسز بھی جاری کردی گئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے اپر دیر میں کارروائی کے بعد چئیرمین ویلیج کونسل نشان بانڈہ اپر دیر ملک شاہ الدین کو 5 ہزار روپے، ضلع کرم میں کارروائی پرحلقہ پی کے-95 کرم میں چئیرمین تحصیل کونسل سینٹرل کرم احسان اللہ کو 25 ہزار روپے اور پی کے-96 کرم کے آزاد امیدوار علی ہادی کو 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا اور انہیں 29 جنوری تک جرمانہ جمع کرکے چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

دوسری جانب سندھ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر دادو نے پی ایس-82 کے آزاد امیدوار آفتاب جمالی پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...