Home highlight کانز لائنز 2025 :مومن ثاقب پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پہلے ٹک ٹاک کانٹنٹ کری ایٹر بن گئے

کانز لائنز 2025 :مومن ثاقب پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پہلے ٹک ٹاک کانٹنٹ کری ایٹر بن گئے

Share
Share

اسلام آباد:ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ معروف کانٹنٹ کری ایٹر، اداکار اور کاروباری شخصیت مومن ثاقب کانزلائنز 2025 میں ٹک ٹاک کانٹنٹ کری ایٹرز کی پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کریں گے۔ وہ ٹک ٹاک کے عالمی کانٹنٹ کری ایٹرز کے وفد کا حصہ بنیں گے اور اس طرح دنیا کے سب سے بڑے تخلیقی میلے میں کسی پاکستانی ٹک ٹاکر کی یہ پہلی شرکت ہوگی۔
ہر سال فرانس کے شہر کانز میں منعقد ہونے والا یہ ایونٹ تخلیقی صلاحیت، جدت اور موثر ابلاغ کے اعتراف کے لیے دنیا کا سب سے معتبر بین الاقوامی میلہ ہے۔ ٹک ٹاک کری ایٹرز کے باضابطہ وفد کا حصہ بننے کے باعث، مومن ثاقب کو خصوصی پروگراموں، وی آئی پی نیٹ ورکنگ ایونٹس، برانڈ انگیجمنٹس اور ٹک ٹاک کی میزبانی میں ہونے والے پینل مباحثوں میں شرکت کا موقع ملے گا۔
اس پورے ہفتے میں وہ نہ صرف ٹک ٹاک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے بلکہ عالمی سطح کے انڈسٹری سٹیک ہولڈرز سے بھی تبادلہ خیال کر سکیں گے۔یہ سنگ میل اس بات کا مظہر ہے کہ ٹک ٹاک مقامی کری ایٹرز کو بااختیار بنانے اور ان کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ اقدام نہ صرف پاکستانی آوازوں کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں کرنے کے لیے ٹک ٹاک کی مسلسل کوششوں کو نمایاں کرتا ہے بلکہ مقامی کری ایٹرزکے لیے بھی برانڈز کے ساتھ ممکنہ شراکتوں کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
ٹک ٹاک کی پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کے حوالے سے مومن ثاقب نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں لمحات کو قید کرنے سے لے کر کانزکے ریڈ کارپٹ پر کہانیاں سنانے تک کا سفر میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میں پاکستان اور اس کی کری ایٹرزکمیونٹی کے تنوع اور تخلیقی توانائی کی نمائندگی کر رہا ہوں، خواہ وہ فنکار ہوں، کہانی سنانے والے یا معلمین ہوں۔ ٹک ٹاک ہر قسم کے تخلیقی اظہار کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ہر کری ایٹر کو دنیا کے سامنے اپنے خیالات اور صلاحیتوں کو پیش کرنے کا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے اور میرا یہاں ہونا ان سب کے لیے ہے۔
ٹک ٹاک کے سائوتھ ایشیا میں کانٹنٹ آپریشنز لیڈ عمیس نوید نے کہاکہ ہمیں بے حد خوشی ہے کہ مومن ٹک ٹاک کی متحرک پاکستانی کمیونٹی کی عالمی سطح پر نمائندگی کر رہے ہیں۔ ہمارا مشن ہر پس منظر سے تعلق رکھنے والی آوازوں کو سراہنا اور اجاگر کرنا ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے ٹک ٹاک تخلیق کار عالمی سطح پر مکالمے کو تشکیل دے رہے ہیں۔
مومن ثاقب کا سفر جو ایک سنسنی وائرل ویڈیو سے عالمی ثقافتی سفیر تک پہنچا، اس بات کی ایک زبردست مثال ہے کہ کس طرح ڈیجیٹل پلیٹ فارمز گلوبل سائوتھ کے افراد کی زندگیوں اور بیانیوں کو بدل رہے ہیں۔ ان کی کانز لائنز میں شرکت نہ صرف دیگر پاکستانی کری ایٹرزکے لیے تحریک کا باعث بنے گی بلکہ یہ بھی اجاگر کرے گی کہ ٹک ٹاک کس طرح ٹیلنٹ اور مواقع کے بیچ پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...