Home سیاست توشہ خانہ کی تحقیقات سے متعلق آج نیب آفس میں پیش نہیں ہو سکتا،چیئرمین پی ٹی آئی کانیب کوخط

توشہ خانہ کی تحقیقات سے متعلق آج نیب آفس میں پیش نہیں ہو سکتا،چیئرمین پی ٹی آئی کانیب کوخط

Share
Share

لاہور :چیئرمین تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس سے متعلق قومی احتساب بیورو کو خط لکھ دیا۔خط میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ کی تحقیقات سے متعلق میں آج نیب آفس میں پیش نہیں ہو سکتا۔

نیب کو لکھے گئے خط میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میری جان کو خطرات لاحق ہیں جس کے باعث انکوائری رپورٹ لینے ا?ج نیب کے دفتر نہیں آسکتا۔

خط میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے لاہور سے اسلام آباد آمد و رفت کو آج کل محدود کر رکھا ہے، 19 جولائی کو مختلف عدالتوں میں پیش ہونے اسلام آباد آؤں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے خط کے ذریعے نیب سے استدعا کی ہے کہ توشہ خانے کی تحقیقات سے متعلق شاملِ تفتیش ہونے کی تاریخ 19 جولائی مقرر کر دیں۔

خط میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس کے مطابق انکوائری رپورٹ ملزم کی جانب سے وصول کرنا ضروری نہیں۔ میرے وکیل گوہر علی خان کو انکوائری رپورٹ لینے کی اجازت دی جائے۔

خط میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی رپورٹ بھی میرے وکیل نے نیب سے لی تھی جو میں چھوڑ آیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...