Home کھیل کپتان بابر اعظم کا بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے معاہدہ طے

کپتان بابر اعظم کا بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے معاہدہ طے

Share
Share

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 2017ء کے بعد ایک بار پھر بی پی ایل کھیلنے کیلئے تیار، سٹار کرکٹر نے رنگ پور رائیڈرز کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آخری مرتبہ 2017ء میں سلہٹ سکسرز کی جانب سے بی پی ایل کے میچز کھیلے تھے، بابر اعظم کے علاوہ پاکستان کے احسان اللّٰہ بھی رنگ پور رائیڈرز کا حصہ ہوں گے۔

بابر اعظم کے معاہدے کی سائننگ کا انکشاف ٹیم کے سوشل میڈیا مینجر نے ذاتی اکاؤنٹ پر کیا، دوسری جانب رنگ پور رائیڈرز کی ’نئی سائننگ‘ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ بھی بابر کی جانب اشارہ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ فرنچائز نے ڈرافٹ سے قبل ہسارانگا، نکولس پورن اور برینڈن کنگ سے رابطہ کر کے ان کے ساتھ بھی معاہدہ طے کیا تھا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...