Home نیوز پاکستان کارساز حادثہ ، ملزمہ نتاشہ نشے میں تھی ،میڈیکل رپورٹ آگئی

کارساز حادثہ ، ملزمہ نتاشہ نشے میں تھی ،میڈیکل رپورٹ آگئی

Share
Share

کراچی : کراچی کے علاقے کارساز میں ہونیوالے حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی میڈیکل رپورٹ آگئی۔جس میں ملزمہ کے نشے میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ یورین رپورٹ میں واضح طورپرمیتھافیٹامائن آئس نشے کاپتہ چلا جبکہ بلڈ رپورٹ میں اس کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

کارساز حادثے کا معاملہ ڈائریکٹر لیبارٹریز اینڈ کیمیکل ایگزامنر گورنمنٹ آف سندھ کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ، ملزمہ نتاشہ کے میڈیکل ایگزامینیشن کے لیے خون اور یورین کے سیمپلز دیے گئے۔

میڈیکل رپورٹ میں ملزمہ کے نشے میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ یورین رپورٹ میں واضح طورپرمیتھافیٹامائن آئس نشے کاپتہ چلا جبکہ بلڈ رپورٹ میں اس کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

میڈیکل رپورٹ کے نتائج آنے کے بعد ملزمہ نتاشہ کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کا نیا مقدمہ درج کیا گیا، تفتیشی افسر نے ملزمہ نتاشہ سے تفتیش کی اجازت طلب کرلی گئی ، عدالت نے تفتیشی افسر کو جیل میں ضوابط کے مطابق تفتیش کی اجازت دیدی۔

ملزمہ مرکزی مقدمے میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے ، ملزمہ کیخلاف میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پرگزشتہ روز امتناع منشیات ایکٹ کے تحت نیا مقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس سرجن کی رپورٹ کیمطابق ملزمہ وقت وقوعہ آئس کے نشے کی حالت میں تھی۔

یادہے کہ 19 اگست کو کارساز کے قریب تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں کو روندتے ہوئے گزر گئی، حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ا?منہ اور اس کے والد 60 سالہ عمران عارف جائے وقوعہ پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔

Share
Related Articles

پارا چنار امداد، 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

پشاور:پارا چنار کے لیے جانے والا 61 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بگن...

ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

ڈی آئی خان:نئے سال 2025 کا پہلا پولیو کیس جنوبی خیبرپختونخوا کے...

زلزلہ متاثرین کیس، وفاقی و صوبائی حکومت، ایرا سے رپورٹ طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے زلزلہ متاثرین کیس میں زلزلہ...

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ایف بی آر کو ایک ہزار گاڑیوں کی خریداری روکنے کی ہدایت

اسلام آباد:سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آر کو 6 ارب...