Home نیوز پاکستان نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا جڑانوالہ واقعہ کے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا جڑانوالہ واقعہ کے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

Share
Share

لاہور:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جڑانوالہ واقعہ کے متاثرین کیلئے 20، 20 لاکھ روپے فی گھر امداد کا اعلان کر دیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے جڑانوالہ کے علاقے عیسی نگر پہنچے جہاں انہوں نے متاثرہ چرچز اور گھروں کا جائزہ لیا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے دورے کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

نگران صوبائی وزراء بھی محسن نقوی کے ہمراہ تھے، نگران وزیراعلیٰ نے اے ای سی چرچ کا دورہ کیا اور دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان کی سالمیت، استحکام، ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ یہ ملک ہر پاکستانی کا ہے، مسلم، مسیحی، سکھ، ہندو سب ایک ہیں، ہم ہر مظلوم کے ساتھ ہیں، ظالم کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اے ای سی چرچ کا گراؤنڈ فلور کی تعمیر و مرمت مکمل ہو چکی ہے، چرچ کو تزئین و آرائش کے بعد عبادت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کی مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے، جڑانوالہ واقعہ کے متاثرین کو 20 لاکھ روپے فی گھرانہ امداد کے طور پر دیں گے، ہمارا وعدہ ہے جڑانوالہ واقعہ کے متاثرین کو انصاف ضرور ملے گا، ہماری پوری ٹیم دن رات کام کر رہی ہے۔

محسن نقوی نے چرچ کے باقی ماندہ کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، صوبائی وزراء، سینیٹر کامران مائیکل، خلیل ظاہر سندھو، بشپ آزاد مارشل، چرچ کے پادری و دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...