Home نیوز پاکستان نگران وزیر آئی ٹی نے پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کا اجرا کر دیا

نگران وزیر آئی ٹی نے پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کا اجرا کر دیا

Share
Share

اسلام آباد:نگران وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کا اجرا کر دیا۔ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ سٹارٹ اپ فنڈ پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا

تقریب میں ملکی و غیر ملکی سرماریہ کاروں، سفارت کاروں اور معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ حکومت نے پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے ہیں، اس فنڈ کا مقصد پاکستان میں وینچر سرمایہ کاری تیز تر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فنڈ سے سٹارٹ اپس کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی، سٹارٹ اپ فنڈ کے ذریعے ہر سٹارٹ اپ کو 30 فیصد معاونت دی جائے گی۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ غیر ملکی وینچر سرمایہ کار 70 فیصد سرمایہ کاری کریں گے، سٹارٹ اپ فنڈ پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، وزارت آئی ٹی سٹارٹ اپس کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 4 سال میں پاکستانی سٹارٹ اپس میں تقریباً 800 ملین ڈالرز بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، ملک میں 8 نیشنل انکیوبیشن سینٹرز سٹارٹ اپس کو سپورٹ کر رہے ہیں، اس وقت 4 ہزار سے زائد سٹارٹ اپس کام کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...