Home نیوز پاکستان نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد،باجوڑ خود کش حملے پر اظہار افسوس

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد،باجوڑ خود کش حملے پر اظہار افسوس

Share
Share

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ صدر جمیعتِ علماءِ اسلام ف مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے۔

گورنر کامران خان ٹیسوری بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیرِ اعظم نے خار، باجوڑ میں جمیعت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن پر خود کش حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دھشتگرد عناصر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے.انہوں نے حملے میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کیلئے فاتحہ کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں دھشتگردی کی روک تھام اور امن او امان کے قیام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائیں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...