اسلام آباد :نگران وزیر اعظم کا 14 اگست کے روز حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 14 اگست کو عہدے کا حلف لیں گے، ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری 14 اگست کی سہہ پہر کو منعقد ہوگی۔
نامزد نگران وزیراعظم منسڑ انکلوژ سے پنجاب ہاؤس پہنچ گئے نگران وزیراعظم آئندہ دو روزپنجاب ہاؤس میں قیام کریں گے اور کابینہ بھی تشکیل دیں گے ۔
علاوہ ازیں نگراں وزیراعظم معاشی ،داخلہ اور خارجی صورتحال پر بریفنگ لیں گے۔