Home سیاست نگران وزیراعظم کاچینی ہم منصب کو خط،قرض موٴخر کرنے کی درخواست

نگران وزیراعظم کاچینی ہم منصب کو خط،قرض موٴخر کرنے کی درخواست

Share
Share

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چینی ہم منصب کو خط لکھا دیا جس میں انہوں نے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کی ہے۔

خط میں نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑ نے چین کے وزیراعظم کو ایک سال کیلئے قرض موٴخر کرنے کی درخواست کی جبکہ چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کیلئے 23 مارچ 2024 کو ڈپازٹ ٹائم مکمل ہو جائے گا موجودہ قواعد و ضوابط پر 2 ارب ڈالر قرض ایک سال کیلئے رول اوور کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

2 ارب ڈالر کا ڈیپازٹ جلد رول اوور کرانے کیلئے وزارت خزانہ اور چینی حکام رابطے میں ہیں۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے خط میں مالیاتی تعاون پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

انوار الحق کاکڑ نے خط میں کہا ہے کہ چین کی جانب سے مشکل معاشی صورتحال میں حکومت پاکستان کو قرض ادا کیا گیا، چین کی جانب سے مجموعی طور پر 4 ارب ڈالر کا قرض سیف ڈیپازٹ حاصل کیا ہوا ہے۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ چین سے 4 ارب ڈالر قرض ملنے سے پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ کم ہوا ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...