Home سیاست نگران وزیر اعظم کی مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کے مزار پر فاتحہ خوانی

نگران وزیر اعظم کی مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کے مزار پر فاتحہ خوانی

Share
Share

ابوظہبی:نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ مرحوم شیخ زاید کی وژنری قیادت نے دنیا کی مختلف اقوام کے درمیان رواداری اور پُرامن بقائے باہمی کے کلچر کو تقویت بخشی، مرحوم شیخ زاید کے پاکستان کی قیادت اور عوام کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات تھے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ شیخ زاید مسجد کا عظیم پیغام بقائے باہمی، رواداری اور دیگر ثقافتوں کے لیے کشادہ دلی کے تصورات کو اجاگر کرتا ہے، یہ متحدہ عرب امارات کے بانی کی شاندار میراث سے متاثر ہے۔

نگران وزیر اعظم کو اسلامی ثقافت کے حقیقی جوہر کو اجاگر کرنے میں مسجد کے اہم کردار کے بارے بتایا گیا، انوار الحق کاکڑ کو بریفنگ دی گئی کہ شیخ زاید گرینڈ مسجد جدید اسلامی فن تعمیر کا ایک شاہکار نمونہ ہے، مسجد میں 40 ہزار سے زائد زائرین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

انوار الحق کاکڑ کو بتایا گیا کہ شیخ زاید مسجد متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی اور دنیا کی تیسری بڑی مسجد ہے، اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمزی بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...