Home سیاست ہم ملک میں امن و ترقی چاہتے ہیں، پرویز خٹک

ہم ملک میں امن و ترقی چاہتے ہیں، پرویز خٹک

Share
Share

پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ہم ملک میں امن و ترقی چاہتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے میں ایسا کوئی محکمہ نہیں جس میں اصلاحات نہیں کیں، ہمارا مشن عام آدمی کو تعلیم صحت کی سہولیات فراہم کرنا تھا، عوام سے وعدہ ہے کہ اگر موقع ملا تو صاف ستھرا نظام دیں گے، ہمارے پاس تجربہ بھی ہے اور کوئی ادارہ مجھے بیوقوف بھی نہیں بنا سکتا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ کسی اور پارٹی میں کسی کو جاتے نہیں دیکھا، جس کے پاس اپنا ووٹ بینک نہیں مجھے ان کی کوئی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صاف نظر آرہا ہے کہ انتخابات ہونے جا رہے ہیں، کئی جگہوں پر مختلف جماعتوں کے ساتھ اتحاد کریں گے۔تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...