Home نیوز پاکستان نگران پنجاب حکومت کا پنجاب کی بیوروکریسی کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

نگران پنجاب حکومت کا پنجاب کی بیوروکریسی کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

Share
Share

لاہور:نگراں پنجاب حکومت نے صوبے کی بیوروکریسی کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کی نگراں حکومت نے تمام ایڈیشنل کمشنراور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کیلئے گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گاڑیاں خریدنے کیلئے تقریباً سوا 2ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ہرڈویژن میں تعینات ایڈیشنل کمشنرکیلئے گاڑی خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ہر ضلع کےا یڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل کیلئے بھی گاڑی خریدی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ہرتحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کیلئے بھی ڈبل کیبن خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ان کے پاس پہلے سے موجود گاڑیاں تحصیلداروں کودے دی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں پنجاب کی بیوروکریسی کے لیے ٹرانسپورٹ خریدنے کے لیے 2333.474 ملین روپے (سوا 2 ارب روپے تقریبا) مختص کئے گئے ہیں ۔

پنجاب کی ہر ڈویژن میں تعینات ایڈیشنل کمشنر کے لیے corolla altis 1.6 CVT خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اسی طرح پنجاب کے ہر ضلع میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے لیے Yaris ATIV 1.3L خریدنےاورپنجاب کی ہر تحصیل میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر کے لیے double cabin 4*4 revo خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنرز کے پاس موجودہ گاڑیاں تحصیلداروں کو دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...