Home سیاست نگران سندھ حکومت کا صوبہ کی تمام عدالتوں کی کارروائی لائیوسٹریم کرنے کا اعلان

نگران سندھ حکومت کا صوبہ کی تمام عدالتوں کی کارروائی لائیوسٹریم کرنے کا اعلان

Share
Share

کراچی: نگران سندھ حکومت نے صوبہ بھر کی تمام عدالتوں کی کارروائی لائیوسٹریم کرنے کا اعلان کر دیا۔نگران وزیر قانون محمد عمر سومرو کا کہنا ہے کہ کارروائی لائیوسٹریمنگ چلنے سے پتا چلے گا کہ کون کیا کر رہا ہے۔

نگران وزیر قانون محمد عمر سومرو نے کہا کہ ہم سندھ کی تمام عدالتوں کی کارروائی لائیوسٹریمنگ کرنے جا رہے ہیں، اس ضمن میں سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجوں گا، کارروائی لائیوسٹریمنگ چلنے سے پتا چلے گا کہ کون کیا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ وکلا برادری کے جو بھی مسائل ہیں وہ حل کریں، ہمیں اپنی وکلا بارز کو سہولتیں دینا ہوں گی، وکلا برادری خود کو اکیلے نہ سمجھے، بارز کو کتابیں، لیپ ٹاپس دیں گے۔

نگران وزیر قانون نے کہا کہ سندھ کے عوام اور سندھ کے بارز کی نہیں سنی گئی، کل ہی جسٹس منظور علی شاہ نے کہا کہ کچھ ایسے معاملات ہیں جن کا فیصلہ پارلیمنٹ کو ہی کرنا چاہئے۔

عمر سومرو نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سندھ کی بارز اور عوام کا اعتماد بحال ہو گا۔

نگران وزیر قانون کا کہنا تھا کہ میں عدم اعتماد کا اظہار نہیں کر رہا ہے لیکن ہم پازیٹو ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں روشنی کی کرن نظر آ رہی ہے

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...