Home سیاست ‎جعلی بھرتیوں کا کیس ، پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

‎جعلی بھرتیوں کا کیس ، پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

Share
Share

‎لاہور: اینٹی کرپشن عدالت نے جعلی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

‎اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

‎عدالت نے پراسیکیوشن کے دلائل مکمل کرنے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، ملزمان کے وکیل برہان معظم ملک نے دلائل پہلے ہی مکمل کر رکھے ہیں۔

‎یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور محمد خان بھٹی نے ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

‎ ملزمان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...